ویانا اوپن ٹینس ٬ مارٹن ڈیل پوٹرو اور کائی نیشکوری نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مارٹن ڈیل پوٹرو نے ہالینڈ کے رابن ہاس ٬ جاپان کے کائی نیشکوری نے اطالوی کھلاڑی پائولو لورینزی کو شکست دیدی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

باسل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس کی پہلی رکاوٹ عبور کرلی ٬ باسل میں مارٹن ڈیل پوٹرو اور کائی نیشکوری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ ویانا میں ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے رانڈ میں برطانوی اینڈی مرے اور سلواکیا کے مارٹن کلیزان میں جوڑ پڑا ٬ اینڈی مرے نے حریف کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا ۔ باسل اوپن ٹینس میں ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو 3-6 اور 4-6 سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشکوری کامیاب رہے ۔ نیشکوری نے اطالوی سٹار پالو لورینزی کو ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی ۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:52:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :