پاکستان میں 12 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کے بند دروازے دوبارہ کھل گئے

منگل 29 نومبر 2016 14:22

پاکستان میں 12 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کے بند دروازے دوبارہ کھل گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان میں 12 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کے بند دروازے دوبارہ کھلنے لگے ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن( آئی ٹی ایف) نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے کرانے پر عائد پابندی اٹھاتے ہوئے آئندہ سال فروری میں ڈیوس کپ ایشیا اوشینا گروپ ٹو میں ایران کیخلاف ٹائی پاکستان میں کرانے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو ایشو بناتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کئی سالوں سے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے سے گریزاں تھا جس کے باعث رواں سال بھی پاکستان کو دوست ملک چین کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی نیو ٹرل مقام پر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ میں ہی کھیلنا پڑا تاہم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن دلاور عباس نے آئندہ سال فروری میں ایران کیخلاف کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ ایشیا اوشینا گروپ ٹو ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کیلئے اپنے روابط کو استعمال کیا اور ایرانی قیادت کیساتھ بہتر رابطے ہونے کے باعث دلاور عباس کی کوششیں رنگ لے آئی اور ایران نے پاکستان میں ڈیوس کپ کا ایونٹ کھیلنے پر آمادگی کا اظہار کیا جس کے باعث انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن بھی ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے پر مجبور ہو گیا اورایران کیخلاف آئندہ سال فروری میں ہونیوالے ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کی اجازت دیدی جس کے بعد امکان ہے کہ یہ ایونٹ اسلام آباد یا لاہور میں منعقد کروایا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 14:22:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :