جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد گھروں کو واپسی کا سلسلہ مکمل

بھارت کو سیاست کھیلوں سے دور رکھنی چاہئے، عماد وسیم، محمد دلبر

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:54

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی اپنے اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ مکمل ہوگیا اور تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑی جونیئر ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب ٹوٹنے پر انتہائی افسردہ دکھائی دیئے اور ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کھیلوں سے سیاست کو دور رکھنا چاہئے۔

بھارت کی اس حرکت سے پوری دنیا میں بھارت کی ہی بدنامی ہوئی ہے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ اور نائب کپتان محمد دلبر کا کہنا تھا کہ بھارت کے منفی قدم سے پوری دنیا میں ہاکی کے ماہرین اور کھیلوں کی آرگنائزیشنز اس کی مذمت کر رہی ہیں۔ پاکستان کے بغیر جونیئر ورلڈ کپ کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھی اس معاملہ کو دیکھنا چاہئے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:54:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :