انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز سائیکلنگ چیمپین شپ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس نے اپنے نام کر لی

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز سائیکلنگ چیمپین شپ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی سکس نے اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعد ہونیوالی ایک روزہ چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے ملحق 12سکولز سے حصہ لیا۔ ایونٹ میں آئی ایم سی جی جی سکس ون فور نے 6.52منٹ میں فاصلہ مکمل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فوجی فاونڈیشن سکول راولپنڈی 7.48منٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ آئی ایم سی جی چک شہزاد نے 7.59منٹ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 14:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :