اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

میتھیوز کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل رائونڈرز آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، چندیمل سال کے بہترین بلے باز قرار

جمعہ 2 دسمبر 2016 16:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، آل رائونڈر کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل رائونڈرز آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، دنیش چندیمل ٹیسٹ کرکٹ میں سال کے بہترین بلے باز قرار پائے۔ سری لنکا کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈز کی سالانہ تقریب کولمبو میں منعقد ہوئی جس میں سال 2015ء کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازہ گیا۔

(جاری ہے)

اینجلومیتھیوز نے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل رائونڈرز آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر لئے، پیپلز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دلشان کے نام رہا، کوسل مینڈس نے فیوچر کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، دنیش چندیمل ٹیسٹ اور کمار سنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں سال کے بہترین بلے باز قرار پائے، رنگناہیراتھ ٹیسٹ اور لاستھ مالنگا ون ڈے کے بہترین بائولرز ایوارڈز کے حقدار ٹھہرے، دلشان ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے باز اور لاستھ مالنگا بہترین بائولر قرار پائے۔ ویمنز میں چماری اتاپتو بہترین بلے باز اور اینوکا بہترین بائولرز کا ایوارڈ لے اڑیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 16:10:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :