پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ا یشین چمپئن شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ا یشین چمپئن شپ کیلئی12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے محمد اختر کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے ،ْدیگر کھلاڑیوں میں محمد ظہویر، صمد مسعود، عمیر حسن، اعجازالحق، عامر رشید ، زاہد اقبال، خورشید احمد، عثمان بشیر، عبدالحق، فیصل الرحمن اور علی رضا شامل ہیں ،ْ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض ٹیم منیجر، انوار احمد انصاری ٹیم کوچ اور یاسر جاوید کو ا سسٹنٹ کوچ و فزیکل ٹرینر شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے این او اسی جاری کر دیا ہے اور ملائیشیاء کے سفارت خانے نے بھی پاکستان نیٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کر دئیے ہیں، ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میںپاکستان ، بھارت ،سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف ، چوتھا میچ بھارت کے خلاف ،ْ لیگ کا اپنا پانچویں اورآخری میچ میزبان ملائیشیا ء کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اوراسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائیگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 12:30:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :