ٹینس پریمیئر لیگ، یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو شکست دیدی

مکسڈ ڈبلز میں رائلز کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور روہن بھوپانہ کو 20کے مقابلے میں30پوائنٹس سے مات دی

پیر 5 دسمبر 2016 18:04

ٹینس پریمیئر لیگ، یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو شکست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) ٹینس پریمئر لیگ میں یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو ہرا دیا۔ سنگاپور سلیمرز نے جاپان وارئیرز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔پہلے میچ میں مارٹینا ہنگس نے کرسٹن فلپکنز کو چھے تین کے سکور سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

مکسڈ ڈبلز میں رائلز کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور روہن بھوپانہ کو مات دی۔ یو اے ای رائلز نے انڈین ایسس کو بیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے ہرایا۔سنگاپور سلیمرز اور جاپان وارئیرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ نک کرگیس نے فیصلہ کن میچ میں کائی نشکوری کو شکست دیکر سلیمرز کو کامیابی دلا دی۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 18:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :