آئی سی اے سپر ایٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) آئی سی اے سپر ایٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں کل بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ڈائمندکرکٹ گرائونڈ میں کلاسک کلب کا مقابلہ اسلام آباد ہاکس کلب سے ہوگا جبکہ بھٹو کرکٹ گرائونڈ میں ماجد میموریل اور اسلام آباد گرینرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپر ایٹ مرحلے میں8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں آصف میموریل، اسلام آباد ہاکس، پنجاب کلب، ماجد میموریل کلب، اسلام آباد گرینرز، الیون سٹار، کلاسک کلب، اسلام آباد خم خانہ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 10 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :