ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوا جوکووچ تین سال بعد اپنے کوچ سابق نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کے بورس بیکر سے الگ ہو گئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) دنیا میں دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوا جوکووچتین سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے کوچ سابق نمبر ایک کھلاڑی جرمنی کے بورس بیکر سے الگ ہو گئے ہیں۔ سابق نمبر ایک جوکووچ نے بورس سے الگ ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ’’گزشتہ تین انتہائی کامیاب سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد میں نے اور بورس نے متفقہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔

(جاری ہے)

قابل ذکر ہے کہ جوکویچ نے حال ہی میں برطانیہ کے اینڈی مرے کے ہاتھوں نمبر ون کا تاج گنوایا تھا۔ 29سالہ اسٹار ٹینس کھلاڑی نے کہاکہ ’’ہم نے ایک ساتھ بہت سے ہدف طے کئے تھے اور اسے مکمل طور پر حاصل کرنے میں کامیابی بھی پائی۔میں بورس کو اپنے بے پناہ تعاون، ٹیم ورک، لگن اور عزم کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ ڈسمبر 2013ء میں بورس سے وابستہ ہونے کے بعد جوکویچ نے ڈھیروں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اس دوران کل 12 گرانڈ سلام خطابوں میں سے 6 میں جیت درج کی ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 16:39:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :