آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کل شروع ہوگی

چمپئن شپ کا افتتاح سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کریں گے

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ کل ہفتہ سے کراچی میںشروع ہوگی،چمپئن شپ کا افتتاح سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کریں گے ، سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رومیس علی نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور اور فیصل آباد سے کھلاڑیوں کے کھلاڑی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ماسٹرز، اوپن سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ٹیم، ویمنز سنگلز، انڈر12- اور انڈر- 24 کے مقابلے شامل ہیں، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے،چمپئن شپ میں پانچ لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 12:13:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :