ایشین نیٹ بال چیمپین شپ، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سنگاپورکو 51-16 گول سے ہرا دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان نے سنگاپورکو 51-16 گول سے شکست دے کر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ ملائیشیاء میں جاری چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنا دوسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔ 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف، چوتھا میچ بھارت کے خلاف جبکہ لیگ کا اپنا پانچویں اور آخری میچ میزبان ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپئن شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2016 - 13:17:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :