سہ روزہ میچ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے، 218 رنز کی برتری حاصل

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:17

سہ روزہ میچ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے، 218 رنز کی برتری حاصل

کیرنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) سہ روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اظہر علی 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا الیون اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز پر آئوٹ ہوگئی، محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق کیرنز میں جاری تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی نامکمل اننگز تین رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 94 رنز خسارے کے ساتھ 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جیک ونٹر 39 ، میتھیو شارٹ 27 اور کیمرون ویلنٹی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے اور اسے 218 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اظہر علی 44 اور سرفراز احمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ سمیع اسلم 12 ، بابر اعظم 22 ، یونس خان 7 ، کپتان مصباح الحق صفر اور اسد شفیق 27 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ سٹیکٹی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 09/12/2016 - 16:17:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :