بگ بیش ٹی ٹونٹی، میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر چوتھی کامیابی سمیٹ لی، پیٹرسن 44 اور سٹوئنس 40 رنز بنا کر ناقابل شکست

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:45

بگ بیش ٹی ٹونٹی، میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر چوتھی کامیابی سمیٹ لی، پیٹرسن 44 اور سٹوئنس 40 رنز بنا کر ناقابل شکست
پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، پیٹرسن 44 اور سٹوئنس 40 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے 26ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے، اینڈریوٹائی 42رنز بنا کر نمایاں رہے، آشٹن ایگر 29 اور ٹم بریسنن 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مائیکل بیئر، بین ہلفنہاس اور سکاٹ بولانڈ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں میلبورن سٹارز نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پیٹرسن 44 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مارکوس سٹوئنس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

رچرڈسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 18:45:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :