ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج، سکاٹ لینڈ کا ہانگ کانگ کو 24 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، میک لیوڈ اور بیرنگٹن کی شاندار نصف سنچریاں

ہفتہ 14 جنوری 2017 18:45

ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج، سکاٹ لینڈ کا ہانگ کانگ کو 24 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، میک لیوڈ اور بیرنگٹن کی شاندار نصف سنچریاں
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ میں میک لیوڈ اور بیرنگٹن کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو ابتدائی میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، ہانگ کانگ کی ٹیم 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 165 رنز بنا سکی، بیرنگٹن اور لیوڈ نے 60، 60 کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، بیرنگٹن 60 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ میک لیوڈ 60 رنز کے ساتھ ہی دوسرے نمایاں بلے باز رہے، احسن خان نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 165 رنز تک محدود رہی، احسن خان 42 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، شاہد واصف نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 18:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :