فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نے آرمی پبلک کالج راولپنڈی کو 5-0گولز سے شکست دیدی

پیر 16 جنوری 2017 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو نے آرمی پبلک کالج راولپنڈی کو آسان مقابلے کے بعد 5-0گولز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دو روزہ ایونٹ میں وفاقی تعلیمی بورڈ سے ملحق 8تعلیمی اداروں نے حصہ لینا تھا لیکن ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے صرف تین کالجز اسلام آباد ماڈل کالج فور گرلز جی سکس ون فور، آرمی بپلک کالج راولپنڈی اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو ہی پہنچ سکا جبکہ آئی ایم سی جی جی ٹین فور، آئی ایم سی جی آئی نائن ون سمیت دیگر کالجز کنفرمیشن کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کر سکے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو نے آرمی پبلک کالج ہمایوں روڈ راولپنڈی کو آسان مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دی۔ میچ میں فاتح کالج کی طرف سے طیبہ خالداور فاسیہ بی بی نے دو، دو جبکہ مہک گل نے ایک گول کیا۔ آج (منگل ) ٹورنامنٹ کا دوسرا روز ہو گا ۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 15:59:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :