پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

پیر 16 جنوری 2017 19:58

پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پہلا آل پاکستان نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیااس حوالے سے تمام ٹیموں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انورفاروقی ، قمر علی قریشی ، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان اور فصیع الرحمن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا افتتاح آج 3:00 بجے نیشنل بینک اور کے پی ٹی کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا قبل ازین ایک بجے دن پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے لئے 4 گروپ تشکیل دئے گے ہیں گروپ اے میں واپڈا ، پاکستان اسٹیل اور کراچی یونائیٹڈ گروپ بی میں کے آر ایل ، ایس ایس جی سی ، نیوی گروپ سی میں کے الیکٹرک ، ایس این جی پی ایل ، پی آئی اے،گروپ ڈی میں نیشنل بینک ، کے پی ٹی ، اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔ افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف کرینگے ۔ جبکہ اس موقع پر نیشنل بینک کے سربراہ اویس اسد خان KPT کے اسپورٹس مینجر کرنل بصیر عالم سمیت شہر کی ممتاز کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہونگے۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 19:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :