پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک چھ ون ڈے کھیل چکے، چار میچوں میں قومی ٹیم نے میدان مارا، دو میں کینگروز کامیاب رہے

بدھ 18 جنوری 2017 16:41

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ون ڈے میں کل پرتھ میں مدمقابل ہوں گے۔ مقابلہ آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہو گا۔ پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پریکٹس کے لئے شاہینوں نے واکا گراؤنڈ میں خوب پسینہ بہایا۔ کپتان اظہر علی فٹ نہ ہو سکے اور میلبورن کے ہیرو محمد حفیظ ہی پرتھ میں بھی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے دوسرے میچ کی فاتح الیون کو ہی پرتھ میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا اب تک چھ ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ چار میچوں میں قومی ٹیم نے میدان مارا جبکہ دو میں کینگروز کامیاب رہے۔ واکا گراؤنڈ پر پاکستان نے چار میں سے تین ون ڈے عمران خان کی کپتانی میں جیتے۔ قومی ٹیم پرتھ میں آخری بار 2005 کا ون ڈے جیتی تھی۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 16:41:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :