سوات سپرلیگ میں سوات سونامی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سوات فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سوات سپرلیگ میں سوات سونامی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ کبل یونائیٹڈ اور سوات سونامی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ 11پینلٹی ککس پر وا جس میں سوات سونامی نے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ٹیم منیجر حاجی نواب نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے تو ہم ٹائٹل اپنے نام کرسکتے ہیں
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 16:46:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :