ملک میں ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،سیاب خان

پیر 8 اپریل 2024 17:09

ملک میں ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،سیاب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات کے نومنتخب صدر سیاب خان نے کہا ہے کہ ملک میں ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے حکومت اور فیڈریشن کو گراس روٹ سطح تربیتی کیمپس لگانے کی ضرورت ہے تاکہ گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سطح کھیلنے کے مواقع میسر ہونے چاہئیں جس سے کھلاڑیوں میں بین الاقوامی سطح پر کھیلنے میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 17:09:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :