پشاور پریمئیرفٹبال لیگ سیزن ون 15جنوری سے شروع ہو گی،خالد خان

بدھ 10 جنوری 2024 22:04

پشاور پریمئیرفٹبال لیگ سیزن ون 15جنوری سے شروع ہو گی،خالد خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) پشاور پریمیئرفٹبال لیگ سیزن ون 15جنوری سے تاریخی طہماس خان سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو رہی ہے جس کا افتتاح میئر پشاور کے مہمان خصوصی حاجی زبیر علی ہونگے۔یہ بات میڈیا سے چیف آرگنائزر خالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ساتھ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ اسماعیل آفریدی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پشاور پریمئیر لیگ سیزن ون کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پندرہ بہترین ٹیموں کا انتخاب پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر گیارہ دنوں پر مشتمل یہ لیگ فٹبال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ پاکستان میں فٹبال کا کھیل زوال پذیر ہے اور اس قسم کے لیگ سے کھلاڑیوں کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت فٹبال کے کھیل کو مختلف قسم کے صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ کھلاڑی جو فٹبال کے کھیل سے منسلک ہیں ان کو کھیلنے کے بہترین مواقع میسر آئیں اور وہ نہ صرف قومی سطحہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شمع انڈسٹریز نوشہرہ اور میمسن اور ڈائریکٹر انٹی نارکاٹکس فورس کرنل احسان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بھی اس لیگ کے انعقاد میں بھرپور معاونت فراہم کی انہوں نے کہا کہ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا فٹبال گرانڈ جانا اور پہچانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے لوگ دور افتادہ علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

اس لیگ میں پندرہ ٹیمیں صوبے بھر اور اسلام آباد سے شرکت کر رہی ہیں جن میں سپاٹکس سوات، درہ آدم خیل ستوری،خیبر گرین، درہ 90گروپس، خیبر مارخور، ایس ڈی ایف سی پشاور، درہ دوستان آتش، اکاخیل ایف سی کوہاٹ، شاہین ایف سی اسلام آباد، ڈی ایف اے چترال، جاجی کرم، منیری ایف سی صوابی، کمپائینڈ اکیڈمی ایبٹ آباد شامل ہیں۔لیگ میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2024 - 22:04:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :