لاہور،عالم الخیال جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ، گرلز انڈر 18میں شمزہ طاہر اور ماہین آفتاب سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 19 جنوری 2017 19:37

لاہور،عالم الخیال جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ، گرلز انڈر 18میں شمزہ طاہر اور ماہین آفتاب سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری عالم الخیال جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ گرلز انڈر 18 کے مقابلے شروع ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں شمزہ طاہر نے عشاء جواد کو 4-6, 6-4, 6-1 کو، دوسرے کوارٹرفائنل میں ماہین آفتاب نے زویا کو 6-0, 6-0سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

انڈر 16 کے پہلے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے سید ہاشم علی کو 6-1, 6-2 سے، دوسرے میں حذیفہ عبدالرحمان نے عاقب عمر کو 6-1, 6-0 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں حمزہ بن ریحان نے مصطفی علی کو 6-2, 7-6 سے جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں نعلین عباس نے محمد سید کو6-3, 4-6, 6-3 ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 12 کوارٹرفائنلز مقابلوں میں عبدالحنان خان نے احمد نائل کو 8-1 سے، دوسرے میں بلال عاصم نے علی طلحہ کو 8-0 سے، تیسرے میں کاشان عمر نے حمزہ کو 8-4 سے، چوتھے میں حمزہ جواد نے محمد عمر کو 8-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

انڈر 18 سنگلز کے چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں یوسف خان نے ثاقب عمر کو 6-3, 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 18 بوائز ڈبلز کے آخری کوارٹرفائنل میں حمزہ بن ریحان اور محمد سید نے احمد کامل اور نعلین عباس کو 2-6, 6-3, 10-6 سے ہرا دیا۔ انڈر 18 بوائزڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں حارث عرفان الحق اور احمد اسجد نے عاقب عمر اور حافظ ارباب علی کو 7-6, 6-7, 10-8 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 19:37:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :