تمام شعبوںمیں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا اور کامیابی ملی‘،مسلسل ٹاس جیتنا بھی اہم ہے‘ سٹیو سمتھ

فیلڈنگ میں تھوڑی بہت غلطیاں کی لیکن ہم آئندہ ایسی غلطیاں نہیں دہرائیں گے‘ کپتان میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پرکھیلنااورسنچری بنانے کا بہت مزہ آیا ،پریشر میں نہیں کھیلا اس لیے اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوا‘ڈیوڈ وارنر

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ وکٹ میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی ،ہم نے اچھی بیٹنگ کی اور کامیابی ہمارا مقدم بنی،ٹریوس ہیڈ اور میکسویل نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاید ایک غلط وقت میں مسلسل چار میچوں میں ٹاس جیتنا اچھا رہا ۔

ہم نے بولنگ ،بیٹنگ اورفیڈنگ سمیت ہرشعبے میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ بھارت کیخلاف بھی قسمت ہمارا اسی طرح ساتھ دے گی۔سمتھ نے مزید کہا کہ سڈنی میں کھیل کا دن ہمارے لئے پورے سال کا بہترین دن تھا۔ ہم نے فیلڈنگ میں تھوڑی بہت غلطیاں کی لیکن ہم آئندہ ایسی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پرکھیلنااورسنچری بنانے کا بہت مزہ آیا ،پریشر میں نہیں کھیلا اس لیے اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہوم گرائونڈ پر ہجوم کی جانب سے بہت سپورٹ ملی جس پر آسٹریلی عوام کا شکر گزار ہو ں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بورڈ پر سکور لگ رہے ہوں تو کھلاڑی کے لیے خوشی کے لمحات ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیون سمتھ نے ساتھ دیا جس کی وجہ سے بڑی پارٹنر شپ کھڑ ی کرنے میں مدد ملی۔
وقت اشاعت : 22/01/2017 - 20:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :