ویرات کوہلی نے بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز بناکر نئی تاریخ رقم کر دی

پیر 23 جنوری 2017 12:24

ویرات کوہلی نے بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز بناکر نئی تاریخ رقم کر دی

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں انجام دیا، ویرات کوہلی نے بطور کپتان 17 اننگز میں ہزار رنز مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 18 اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:24:55