ہینری نکولس بنگلہ دیش کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار، دو رنز کے فرق سے پہلی ٹیسٹ سنچری نہ بنا سکے

پیر 23 جنوری 2017 12:39

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ہینری نکولس بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور دو رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

ہینری نکولس نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 98 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ دو رنز کے فرق سے پہلی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 12:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :