جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت مشکوک

جمعرات 16 فروری 2017 14:35

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جنوبی افریقن بلے باز ڈیوڈ ملر کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ پروٹیز اور کیویز کے درمیان میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقن ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملر جو کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے ان کی کیویز کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔

اگر ملر کھیلنے کے قابل ہوئے تو اس کا مطلب ہے کہ فرحان بہاردین جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے تھے کو ڈراپ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 14:35:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :