آسٹریلیا نے سری لنکا کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 41 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے آئی لینڈرز کے نام، کلنگر اور فنچ کی نصف سنچریاں، فالکنر اور زمپا کی 3، 3 وکٹیں، زمپا میچ اور گونارتنے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 22 فروری 2017 19:18

آسٹریلیا نے سری لنکا کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 41 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے آئی لینڈرز کے نام، کلنگر اور فنچ کی نصف سنچریاں، فالکنر اور زمپا کی 3، 3 وکٹیں، زمپا میچ اور گونارتنے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مائیکل کلنگر اور ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کے بعد فالکنر اور زمپا کی عمدہ بائولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 41 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے آئی لینڈرز کے نام رہی، کلنگر اور فنچ کی نصف سنچریوں کی بدولت کینگروز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 18 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی، فالکنر اور زمپا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

زمپا میچ اور گونارتنے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، کپتان فنچ اور کلنگر نے ٹیم کو 79 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، کلنگر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی انٹرنیشنل ففٹی مکمل کی اور 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، فنچ 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ٹریوس ہیڈ 30، بین ڈنک 28، موئسز ہنرکس 2، آشٹن ٹرنر ایک اور جیمز فالکنر 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لاستھ مالنگا اور شناکا نے 2، 2 اور سیکیوج پراسنا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 146 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مونا ویرا اور سری وردنے کے سوا سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی کینگروز بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، موناویرا 37، سری وردنے 35، کپتان اپل تھرنگا اور مینڈس 14، 14، گونارتنے 4، کپوگیدرا 7، پراسنا 12، شناکا صفر اور سنجایا 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، فالکنر اور زمپا نے 3، 3 رچرڈسن اور ٹریوس ہیڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 19:18:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :