آن لائن کلاسز صرف کلاسز یا درد سر؟

یونیورسٹی والوں کا کہنا ہے جنکے پاس لیپ ٹاپ اور نیٹ(وائی فائی) اویل نہیں ہے انھیں لیکچرز واٹس ایپ کر دیئے جائیں گے اور جن کو ایسے میں بھی مسئلہ آتا ہے وہ اپنا سمیسٹر فریز کروا لیں

Saleem Saqi سلیم ساقی جمعہ 10 اپریل 2020

online classes sirf classes ya dard sir?
ہیلو یار کہاں ہو تم کلاس کب کی اسٹارٹ ہو چکی ہے جلدی آن لائن آؤ ورنہ اٹینڈینس شارٹ ہونے کی وجہ سے سر تمہیں پیپر میں نہیں بیٹھنے دیں گے اور تم پیچھے رہ جاؤ گے جلدی پہنچو۔
تمہیں تو پتا ہے یار میرے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہے اور ہمارے ہاں کل سے لائٹ بند ہونے کی وجہ سے موبائل کی پاور فل لو ہے ادھر کلاس میں شمولیت کی ادھر موبائل آف۔۔۔
یہ ہے آجکل ہر ایک اسٹوڈنٹس کے ساتھ بیتنے والی روداد کہیں لیپ ٹاپ ہیں تو نیٹ اویل نہیں ہے کہیں نیٹ اویل ہے تو لیپ ٹاپ نہیں ہے کہیں دونوں چیزیں نہیں ہیں تو موبائل ہے اور اگر موبائل اویل ہے تو بعض اسٹوڈنٹس کی جیب خرچی اتنا ساتھ نہیں دیتی کہ وہ آئے دن نیٹ پیکجز کریں اور آنلائن آ کے کلاسز لیں۔

ایسے میں کئی اسٹوڈنٹس کی رائے لی گئی کہ آیا کہ یونیورسٹی والوں سے بات نہیں کی اس بارے میں کہ سر ہمارے پاس فسلٹیز اویل نہیں ہیں تو پتہ چلا کہ ان کے سامنے رونا الٹا گلے پڑ گیا یونیورسٹی والوں نے ہمارے سامنے کئی ساری شکیں رکھ دی ہیں جن کو مانو تو بھی حالت غیر اور نہ مانو تو بھی غیر۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی والوں کا کہنا ہے جنکے پاس لیپ ٹاپ اور نیٹ(وائی فائی) اویل نہیں ہے انھیں لیکچرز واٹس ایپ کر دیئے جائیں گے اور جن کو ایسے میں بھی مسئلہ آتا ہے وہ اپنا سمیسٹر فریز کروا لیں۔

پنجابی میں کہتے ہیں نا
''کراں گے تے مراں گے نا وی کراں گے فر وی مراں گے''پہلی بات بندا پوچھے ایسا اسٹوڈنٹ جس کے پاس ہو ہی کی پیڈ والا موبائل وہ واٹس ایپ کیا ہوا میں خلا میں چلائے گا؟ اور چلو پل بھر کو مان لیا کہ ساری فسیلیٹیز اویل ہیں نیٹ بھی موجود ہے لیپ ٹاپ بھی ہے موبائل بھی ہے وائی فائی بھی اویل ہے اب پہلو یہ نکلتا ہے اگر یہ سب چلا بھی لیا تو کیا آپکو لگتا ہے آن لائن پڑھانا اور ''فیس ٹو فیس'' پڑھانا ایک جیسا ہے؟ ''فیس ٹو فیس'' ہونے سے لیکچرر اپنے اسٹوڈنٹس سے کوئز کر سکتا ہے انھیں جس بات کی سمجھ نہ آئے وہ سمجھ سکتا ہے پوچھ سکتا ہے ''فیس ٹو فیس'' کلاس لیول پر آئے دن چھوٹے موٹے ٹیسٹ لے کر اسٹوڈنٹس کی چیکنگ کی جا سکتی ہے آیا کہ ان کے کچھ پلے پڑ رہا ہے یا نہیں اب میں پوچھنا چاہوں گا کیا یہ سب آن لائن کر پانا ممکن ہے؟میرے خیال سے تو آن لائن صحیح سے آواز اسٹوڈنٹس تک پہنچانا بھی مشکل ہوتا ہے
دوسری بات اگر اسٹوڈنٹس سمیسٹر فریز کروا لیتے ہیں تو اس میں نقصان کس کا؟ یونیورسٹی والوں کا؟ نہیں نا نقصان تو اسٹوڈنٹس کا ہے انکا سارے کا سارا ٹائم ضائع ہو گیا نا پڑھائی میں چند پل بھی پیچھے رہ جانا سب کچھ کھو جانے کے مافق ہوتا ہے۔

کافی نامور یونیورسٹیز جیسا کہ قائداعظم،جی سی وغیرہ نے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ ختم کر دیا مگر کچھ کو عقل ابھی تک نہیں آئی۔۔
تیسری اور اہم بات یونیورسٹیز کے ہاسٹلز میں رہنے والے بچوں کی حالات زندگی سے ہے جنکا سامان اٹھوا کر گھر بھیج دیا گیا اور سمیسٹر فیس ہتھیا لی گئی اب بندا پوچھے کہ سمیسٹر فیس میں صرف اکیڈمک فیس شامل نہیں ہوتی اس میں کافی سارے ایسے ڈیوس شامل ہوتے ہیں جن سے ہم صرف اور صرف یونیورسٹی میں رہ کر مستفید ہو سکتے ہیں اگر صرف پڑھانا ہی ہے آن لائن تو یونیورسٹی والوں کا حق تو یہ بنتا ہے اکیڈمک ڈیوس کاٹ کے باقی ساری فیس اسٹوڈنٹس کو واپس کر دیں تا کہ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ کچھ ہمارا فائدہ ہی ہو رہا۔

نہیں تو جیسا سننے میں آ رہا صرف اور صرف آن لائن سٹڈی ہو گی اور پیپرز آنے تک حالات کے مطابق پیپرز کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا اور پیپرز کے بعد نئے سمیسٹر میں پر موٹ کر دیا جائے گا یعنی ''آم کے آم گٹھلیوں کے دام'' یونیورسٹی والوں کی تو موجیں لگ گئیں تینوں صورتوں میں نقصان کس کا اسٹوڈنٹس کا اور فائدہ کس کا یونی والوں کا۔یہ تو وہ بات ہو گئی۔''آگے کنواں ہے پیچھے کھائی ہے۔دُہائی ہے دُہائی ہے دُہائی ہے''خدارا رحم کرو ان معصوم جانوں پر بچوں کے مستقبل کا سوال ہے یہ کوئی لڈو کی گیم نہیں چل رہی کہ کہیں غلطی کتاہی ہو گئی تو پھر سے نئے سرے سے شروع کر دیں گے یہ پڑھائی ہے پڑھائی۔۔۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

online classes sirf classes ya dard sir? is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 April 2020 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.