بٹگرام سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی عالم زیب خان تھاکوٹ جے یو آئی (ف) میں شامل ہو گئے

جمعہ 29 جون 2018 17:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) بٹگرام سیاست میں ہلچل مچ گئی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی عالم زیب خان تھاکوٹ جے یو آئی (ف) میں شامل ہو گئے، الیکشن سے دستبردار ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے۔

(جاری ہے)

عالم زیب خان تھاکوٹ آمدہ انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے والے عالم زیب خان تھاکوٹ وفاقی اور صوبائی وزیربھی رہ چکے ہیں، ان کی جے یو آئی (ف) میں شمولیت سے مقامی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور ایم ایم اے کی سیاسی ساکھ کو تقویت ملے گی کیونکہ سابق وفاقی و صوبائی وزیر عالم زیب خان تھاکوٹ کا اپنا سیاسی جنبہ بھی ہے جن میں ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں