گلگت بلتستان میں امن اور ضلع غذر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرانے میں ضلع غذرکے فنکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں،پریس سکریٹری آرٹس اینڈ کلچر کونسل

جمعہ 29 جون 2018 22:53

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پریس سکرٹیری ضلع غذر آرٹس اینڈ کلچر کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن اور ضلع غذر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرانے میں ضلع غذر ے فنکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں سوشل میڈیا پر ضلع غذر کے فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا منوایا لیکن جب بھی کوئی بڑا ایونٹ ہوتا ہے ضلع غذر کے فنکارون کو نظر انداز کیا جاتاہے فنکار کبھی ڈپٹی کمشنر کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں تو کبھی محکمہ سیاحت والوں کا دروازہے صرف ٹرخانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملتا ہے ضلع غذر کے فنکار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ فی الفور شندور فیسٹول میں غذرآرٹس اینڈ کلچر کونسل کو فنڈ جاری کرنے کا حکم دے کر اپنا کلچر کو زندہ رکھنے کا حق ادا کر ے ضلع غذ ر فنکاروں کی وزیر اعلیٰ جی بی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں