خلتی منجمد جھیل پر سیون ڈے ونٹر فیسٹ کا انعقاد

پیر 22 جنوری 2024 18:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی جانب سے خطے میں سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خلتی منجمد جھیل پر سیون ڈے ونٹر فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ ونٹر فیسٹ میں آئس ہاکی اور سکیٹنگ کے علاوہ مختلف ثقافتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خلتی منجمد جھیل پر پہلے روز غلکین گوجال اور غذر آئیبکس کی ٹیموں کے درمیان آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں غلکین گوجال نے ایک کے مقابلے میں چار گول کرکے میچ جیت لیا۔

اسکے علاوہ سکردو ،استور اور پھنڈر کی ٹیموں کے درمیان بھی مقابلے ہوئے ۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے خواتین نے روائتی کھانوں اور ہاتھ سے بنائے ہوئے ملبوسات کے اسٹالز بھی لگائے ہیں ، سیاحوں کی بڑی تعداد ان اسٹالز سے خریداری بھی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں