پاکستان کی آزادی برقرار رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کے بہادر لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ

پیر 14 اگست 2023 22:34

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2023ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈووکیٹ نذیر احمد نے گاہکوچ یادگار شہداء پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہونے کے لیے جتنی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے اس سے زیادہ قربانی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے ، پاکستان کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے گلگت بلتستان کے بہادر لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، اس پر ہمیں فخر ہے اور اس سے زیادہ فخر اس بات کا ہے کہ سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے غذر کے بہادر لوگ ہیں ، غذر کے لوگ سرٹیفائیڈ بہادر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی اعزاز نشان حیدر بھی غذر کے پاس ہے اور وطن کے دفاع کے لیے محاذ پر لڑنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بھی غذر والوں کی ہے اور ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ اس ضلع سے تعلق رکھنے والے کبھی محاذچھوڑ کر بھاگ کے نہیں آتے ہیں ، وہ جان کا نذرانہ دیکر وطن کا دفاع کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں