76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع غذر میں قومی جزبے سے منایا گیا

بدھ 1 نومبر 2023 14:31

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع غذر میں قومی جزبے سے منایا گیا۔ اس حوالے ضلع بھر میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔مرکزی ریلی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس سے سٹی پارک گاہکوچ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر غازیان وطن غذر سید غلام شاہ نے ان ساتھ ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرڈ طعیب سمیع خان بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سٹی پارک گاہکوچ میں یادگار شہداء پر پرچم کشائی کی گئی ۔

مرکزی تقریب کے مہمان صدر غازیان وطن سید غلام شاہ صدر غازیان غذر ،ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرنے یادگار شہداء پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھا ئے۔ ریلی اور تقریب میں غذر ریٹائرڈ فوجیوں کی بڑی تعداد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکول کے بچوں نے بھی قومی جزبے کے ساتھ تقریب میں پور حصہ لیا ، ملی نغمے پیش کی اور پاکستان ، پاک فوج کے حق میں نعرے بلد کی ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان تاریخ شہداء کے خون سے لکھا گیا ہے جنہوں نے ڈوگروں سے آزادی اور وطن عزیز پاکستان کی دفاع کے لیے قربانیاں دیکر ایک اعظیم قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گلگت بلتستان کا ہر بچہ وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے ۔ ہم فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والی ظلم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے نام نہاد ادارہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ ہم آج عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والی ظلم کو روکنے کے لیے فوری اپنا کردار ادا کریں۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں