غذر، اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او جاں بحق

جمعہ 6 اکتوبر 2023 14:22

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2023ء) غذر میں اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری کیلئے مارے گئے چھاپے کے دوران گھر میں چھپے ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دو روز قبل سرکاری اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد مقتول کے ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ورثا کے احتجاجی دھرنے کے بعد پولیس نے ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بتھریت گوپس میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی۔پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے گھر کے اندر سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد عالم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں