سوات، گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی ، بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا

اتوار 23 جولائی 2023 13:25

سوات /غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2023ء) سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ روز چترال میں طوفانی بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی اور بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا۔دریائے چترال کے کنارے مختلف ریسٹورنٹس میں پانی داخل ہو گیا۔غذر کے علاقے یاسین میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اسکول، گھر، سڑکیں، درخت اور فصلیں جس کی زد میں آ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں