شیرقلعہ ،گلا پور اور دلناٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ 3گھر تباہ

ہفتہ 2 ستمبر 2023 20:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2023ء) غذر کے تحصیل پونیال کے علاقے شیر قلعہ، گلا پور اور دلناٹی میں تیز بارش کے باعث آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے،شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ سے 3 گھر زد میں آگئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،دوسری جانب گلا پور اور دلناٹی میں لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت غذر روڈ کئی گھنٹوں تک بلاک رہا ،پولیس کے مطابق شیر قلعہ کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور گلگت غذر روڈ کو عارضی طور پر بحال کردیا گیا ۔\378

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں