ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس غذر میں 3روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد

جمعہ 29 ستمبر 2023 16:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس غذر میں3روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنروڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اورمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی،یاد رہے انسداد پولیو مہم مورخہ 2اکتوبر سے 6اکتوبر 2023 تک ہوگی ،اس مہم میں تقریباً 28478 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، دوران مہم 17 زونل سپروائزر 188موبائل ٹیمیں 66 فکس ٹیمیں اور 6 ٹرانزٹ پوائنٹ پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔*ڈپٹی کمشنر نے علمائے کرام ،کونسل کے ذمہ داران ،سیاسی ،سماجی نمائندے اورپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں