جیکب آباد، ایس ایس جی سی ٹیم کا چھاپہ،ہائی اسکول کے قریب سوئی گیس کی چوری پکڑی گئی

جمعہ 3 مارچ 2017 20:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) ہائی اسکول کے قریب سوئی گیس کی چوری پکڑی گئی ایس ایس جی سی ٹیم کا چھاپہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل شہر میں ہائی اسکول کے قریب سوئی گیس کی ایس اینڈ ایم ٹیم نے گلزار گھنیو نے سربراہی میں ایک دوکان پر چھاپہ مارکر گیس چوری پکڑ لی ایس ایس جی سی حکام کے مطابق عبدالکریم سرکی عرصہ دراز سے مین لائین میں کلپ لگا کر گیس چوری کرکے 25کے وی کے جنریٹر سے بجلی چلا کرمارکیٹ میں بیچ رہا تھا جس کی اطلاع ٹھل کے اے سیکشن تھانہ پر دی ہے رپورٹ بالاحکام کو بھی ارسال کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں