جیکب آباد،یوایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کا جیکب آباد کا دورہ

ترقیاتی کاموں کا جائزہ سست رفتاری سے کام کرنے پر ٹھیکیدارپر برہم کام جلد مکمل نہ کیا جرمانہ عائد کرکے ٹھیکہ ختم کیاجائے گا

منگل 14 مارچ 2017 22:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) یوایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کا جیکب آباد کا دورہ ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سست رفتاری سے کام کرنے پر ٹھیکیدارپر برہم سختی سے بازپرس کام جلد مکمل نہ کیاتو جرمانہ عائد کرکے ٹھیکہ ختم کیاجائے گا :ڈینسی ہربل تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر سندھ بلوچستان مس ڈینسی ہربل نے ٹیم کے ہمراہ جیکب آبادکا دورہ کیا اس موقع پر شہرمیں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ،مس ڈینسی کے ہمراہ ایم ایس ڈی پی کے سی او پی بشیر لاکھانی ،اظہار ڈھکن اوردیگر ہمراہ تھے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نہیں آئے مس ڈینسی ہربل نے جمس اسپتال ،فلٹریشن پلانٹ ،اسپیشل فورس گرائونڈ ،بلدیہ آفس اور نمائش گرائونڈ میں جاری واٹر ٹینک کے تعمیراتی کام سمیت شہر میں پانی کی پائپ لائین بچھانے کے کام کا جائزہ لیا نمائش گرائونڈ میں واٹر ٹینک کی تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر ٹھیکیدار دلشاد پٹھان پر یوایس ایڈ کی مس ڈینسی نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے بازپرس کرتے ہوئے کہاکہ اگر وقت پر جیکب آبادکے شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی تو اس کے ذمیدار آپ ہوں گے کام جلد مکمل کیاجائے بصورت دیگر آپ پر جرمانہ عائد کرکے ٹھیکہ منسوخ کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں