جیکب آبادمیں تجاوزات ہٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کا شہری تنظیموں کے ہمراہ دورہ

جمعرات 16 مارچ 2017 16:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء)جیکب آبادمیں تجاوزات ہٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کا شہری تنظیموں کے ہمراہ دورہ دکانداروں کو دوروزمیں تجاوزات ہٹانے کی وارننگ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں تجاوزات ہٹانے کیلئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بلا ل سعید ،مختیار کار غلام عباس سدھایو ،پبلک ہیلتھ کے انجنیئریاسین ابڑو نے تاجر رہنمائوں دیدار علی لاشاری ،ہندوپنچائت کے لعل چندسیتلانی کے ہمراہ قائد اعظم روڈ کا دورہ کرکے دوکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کے لیے کہا اس موقع پر بلدیہ عملے نے تجاوزات کی حد مقرر کرکے نشان لگائے اسسٹنٹ کمشنر بلال سعید نے کہاکہ دوکاندار دوروزکے اندر اپنی تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر انتظامیہ کاروائی کرے گی دوسری جانب انجمن تاجران کے جاری کردہ پریس بیان کے تحت احمد علی بروہی،دیدارلاشاری ،حاجی یوسف میمن ،لعل چندسیتلانی کا کہناتھاکہ انجمن تاجران نے تجاوزات کے حوالے سے غیر ضروری ہٹ دھرمی سے کام نہیں لیا جب ضلع انتظامیہ نے تجاوزات ہٹانے کے لیے سنجیدگی کامظاہرہ کیا اور صحیح کام کے لیے صحیح طریقے کار اختیارکیا تو تاجروں کی کمیٹی بھی اپنے مکمل تعاون سے انتظامیہ کے ساتھ ہے انہوںنے مزیدکہاکہ تجاوزات کے حوالے سے ہمارے احتجاج بھی اس لیے تھے کہ ضلع انتظامیہ تاجروں کو اعتماد میں لے کر یہ مہم جاری رکھے اب جبکہ انتظامیہ کا رویہ مثبت ہے تو ہم بھی ہر جائز کام میں ان کے ساتھ ہیں اور کہیں بھی زیادتی نظر آئے گی تو نہ صرف اس کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ اسے روکابھی جائے گا یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خوبصورتی ہم سب کی خوبصورتی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں