جیکب آباد،ٹرک سے 20کلو چرس برآمد، پانچ ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مارچ 2017 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء)جیکب آبادپولیس کی کاروائی ٹرک سے 20کلو چرس برآمد پانچ ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کیاجانب سے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی لاڑکانہ کے احکامات کے بعد منشیات کی روک تھام کے لیے ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ کی ہدایت پر ضلع کی پولیس سرگرم ہوگئی ہے گزشتہ روز صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس پر شنبہ شاہ چوکی کے قریب کوئٹہ سے آنے والی کارگومزدا ٹرک نمبر TKR284سے تلاشی کے دوران 20کلوچرس برآمد کرکے پانچ ملزمان رحم دین ولد نورمحمد بڑیچ ،امداد علی ولد سکندر خارانی ،محمد بخش ولد پیربخش جتوئی ،سردار ولد دلمراد کھوسو اور شفیع محمد ولد حبیب اللہ گولو کو گرفتارکرلیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں