جیکب آباد:پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایم ایس گڑھی خیرو تعلقہ ہسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے اوردھرنا

جمعہ 17 مارچ 2017 20:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء)جیکب آبادمیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایم ایس گڑھی خیرو تعلقہ ہسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرے اوردھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف تعلقہ گڑھی خیرو کے ضلعی صدر عبداللہ سومرو،غلام رسول کھوکھر کی قیادت میں جیکب آباد پریس کلب کے سامنے ایم ایس سول اسپتال گڑھی خیرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شریک پیرامیڈیکل ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھاکر ایم ایس کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پرمظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ایس ہسپتال کے ملازمین چھوٹی چھوٹی باتوں پر اسٹاف سے بد تمیزی کرتا ہے چھٹی مانگنے پر انہیں تبادلہ کر دیتا ہے مظاہرین نے سیکریٹری ہیلتھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ای سی جی ٹیکنیشن منظور کھوکھر کو واپس کر کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کرکے انہیں ہٹایاجائے انہوںنے انتباہ کیاکہ اگر ایم ایس کو نہ ہٹایاگیاتو احتجاجی دائرہ بڑھایاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں