سیکریٹری بلدیات کا نادر شاہی حکم جاری ،نساسک کو جیکب آباد میں کام کرنے سے روک دیاگیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء)سیکریٹری بلدیات کا نادر شاہی حکم جاری نساسک کو جیکب آباد میں کام کرنے سے روک دیاگیا صفائی ،نکاسی وفراہمی آب کے انتظامات دوبارہ بلدیہ کے حوالے نساسک کے بند ہونے سے 30افراد بے روزگار تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بلدیات رضوان میمن کی جانب سے 28مارچ کو ایک نادر شاہی حکم کے تحت لیٹر نمبر SO-IV/LG/1-70/2016/LARکے ذریعے جیکب آبادمیںصفائی نکاسی وفراہمی آب کے انتظامات نساسک سے لے کر دوبارہ بلدیہ جیکب آبادکو سپردکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعدنساسک کے ڈائریکٹرنے کام بند کرکے صفائی نکاسی اور فراہمی آب کے انتظامات جیکب آباد بلدیہ کے چیف آفیسر کے حوالے کردیے ہیں نساسک کے بند ہونے کے باعث جیکب آباد کے تیس افراد بے روزگارہوگئے ہیں نساسک نے فروری 2016میں جیکب آبادمیں کام کا آغازکیا اور ایک سال میں ہی یعنی رواں سال28مارچ کو نساسک کو جیکب آبادمیں کام کرنے سے روک دیاگیا جبکہ نساسک سکھر ،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں کام جاری رکھے ہوئے ہے بے روزگار ہونے والے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ سراسر نہ انصافی ہے جیکب آبادمیںتو نساسک کو ایک سال بھی نہیں ہواتھا اس سے پہلے سکھر میں کئی سالوں سے نساسک کام کررہی ہے وہاں اسے نہیں روکاگیا بلدیہ شہر میں کیابہتری لاتی ہے وہ چند روزمیں عوام کو پتہ چل جائے گا دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابرنے کہاکہ نساسک جیکب آبادمیں مکمل ناکام گئی ساری توجہ سکھر پر مرکوزرہی دیگر اضلاع پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جیکب آبادمیں موجودہ سسٹم کو بھی نساسک نے تباہ کردیاعوام کی شکایات بھی تھیں جس پر تحریری طورپر سندھ حکومت کو کئی بار لکھاتھاشہر کی بہتری کے حوالے سے ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی کا کردار اہم رہا ان کو بھی نساسک کے خلاف شکایات ملی تھیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں