جیکب آباد ،اغواء ہونے والے 2بچے ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے

جمعرات 6 اپریل 2017 16:27

جیکب آباد ،اغواء ہونے والے 2بچے ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء)جیکب آباد سے اغواء ہونے والے دوبچے ہفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے گھر میں کہرام سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے ہمدردی کااظہار ایس ایس پی نے دونوں بچوں کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرادی تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل جیکب آباد شہر سے اغواء ہونے والے دوطالب علم عمر قریشی اوراویس سیال ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے اورنہ ہی کوئی تاوان کے حوالے سے رابطہ کیاگیاہے مغوی بچوں کے ورثاء کے گھروںمیں قیامت صغریٰ کا منظر شہرکی سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنمائوں احمدعلی بروہی ،دیدارلاشاری ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،ندیم قریشی ،سد اعجاز علی شاہ ،بابومہیش اوردیگر نے مغوی بچوں کے ورثاء سے ملاقات کرکے ہمددری کا اظہارکیا اس سلسلے میں ایس ایس پی سرفرازنواز شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ مغوی بچوں کو جلد بازیاب کرایاجائے گا اس سلسلے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں