جیکب آباد،دل کے مریض کا جمس کے ڈاکٹر کے خلاف احتجاج

جمعرات 20 اپریل 2017 18:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) دل کے مریض کا جمس کے ڈاکٹر کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے پیچوہہ محلہ کے رہائشی محمد حسن ٹالانی جو دل کا مریض ہے نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے جمس اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف سخت احتجاج کیا محمد حسن نے بتایاکہ جمس میں ڈاکٹر مریضوں کا صحیح علاج نہیں کرتے ادویات بھی نہیں ملتی ڈاکٹرارشاد گھنیو نے جمس میں ٹیسٹ کرانے کے بجائے باہر سے ٹیسٹ کرانے کاکہا دوابھی باہر کی لکھ کردی اور نجی میڈیکل سینٹر میں مزید علاج کے لیے آنے کاکہا محمد حسن کا کہناتھاکہ میں ٹھیلہ فروش ہوں پرسرکاری ڈاکٹر علاج کے بجائے مریضوں کو لوٹ رہے ہیں جوسراسر زیادتی ہے ایم این اے ،ایم پی اے ،ڈی سی اورڈائریکٹر جمس اس کا نوٹس لیں اگر جمس میں ادویات موجود نہیں دل کی ٹیسٹ نہیں کی جاتی تو پھر ایسے ادارے کا کیافائدہ انہوںنے مطالبہ کیاکہ مریضوں کو قصائی کی طرح ذبح کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے اور جمس میں مریضوں کو علاج کی بہتری اورمعیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں