جیکب آباد‘کھلے مین ہول عوام کیلئے عذاب بن گئے ‘بس اسٹینڈ روڈ پر کھلے نالے میں گر کر موٹرسائیکل سوار ٹیچر شدید زخمی

منگل 25 اپریل 2017 23:34

جیکب آباد-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) جیکب آبادمیں کھلے مین ہول عوام کے لیے عذاب بن گئے بس اسٹینڈ روڈ پر کھلے نالے میں گھر کر موٹرسائیکل سوار ٹیچر شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیہ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہول عوام کے لیے عذاب بن گئے ہیں جس میں درجنوں شہری گرکر زخمی ہوچکے ہیں اورکئی نے اپنی جان گنوائی ہے گزشتہ شب بس اسٹینڈ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ٹیچر سکندر سرکی گرکر شدید زخمی ہوگیا زخمی کے چار دانت بھی ٹوٹ گئے جبکہ ہونٹ پھٹ گئے جسے نازک حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا دوسری جانب شہر کی سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنمائوں جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری ،قومی امن کمیٹی کے حضوربخش بھیو ،نوازلیگ کے یاسر ابڑونے کہاکہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر ایک طرف گندگی کی لپیٹ میں ہے تودوسری طرف زبوں حال روڈ اور کھلے مین ہول عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں ان کھلے مین ہول میں درجنوں شہری گرکر زخمی اورفوت ہونے سمیت عمر بھر کے معذور بھی ہوگئے ہیں یہ ایک سنگین جرم بن گیاہے انہوں نے کہاکہ اس کاذمیدار بلدیہ حکام ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہرکے کھلے مین ہول جوسڑکوں کے بیچ میں واقع ہیں ڈھکن لگا کربند کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں