جیکب آباد:محنت کشوں کا عالمی دن، معذور محنت کش کو انصاف نہ ملا ملازمت پر بحالی کے لیے سراپااحتجاج

پیر 1 مئی 2017 18:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) محنت کشوں کے عالمی دن پر جیکب آبادکے معذور محنت کش کو انصاف نہ ملا ملازمت پر بحالی کے لیے سراپااحتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محنت کشوں کے عالمی دن پر پورے ملک سمیت دنیامیں محنت کشوں کے اعزازمیں تقاریب منعقد کی گئیں پر جیکب آبادمیں معذور محنت کش دیدار علی بروہی انصاف کے حصول کے لیے سراپا احتجا ج بنارہا محنت کشوں کے عالمی دن پر معذور دیدار علی بروہی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ دوسال سے بلدیہ کی ملازمت سے برطرف کیاگیاہے سخت پریشان ہوں گھر میں معصوم بچے فاقہ کشی پر مجبورہیں میرے ساتھ انصاف کیاجائے مجھے حق دیاجائے ملازمت سے بلاجوازبرطرف کیاگیاہے پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی ،وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ مجھے ملازمت پربحال کرکے میرے گھرکا بجھا ہواچولہا دوبارہ جلایاجائے تاکہ میں اپنی زندگی اوراپنے بچوں کی پرورش بہتر طریقے سے کرسکوں ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں