مسافروں کازائد کرائے کی وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف احتجاج

ٹرانسپورٹرزکی مسافروں سے اس لوٹ مارکا نوٹس لیاجائے،مسافروں کا مطالبہ

جمعہ 17 نومبر 2017 18:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) مسافروں کازائد کرائے کی وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق زائد کرائے کی وصولی پر ٹرانسپورٹرزکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فہیم اوستو ،درمحمد ،محرم علی ،ہارون اوردیگرنے ٹرانسپورٹرزکے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ شکارپور سے سکھر 35کلو میٹر کا فاصلہ ہے جس کا کرایہ 40روپے وصول کیاجاتاہے جبکہ جیکب آبادسے قصبہ اوستہ بھلیڈنوآباد 13کلومیٹر ہے اس کاکرایہ بھی 40روپے وصول کیاجارہاہے جوسراسر زیادتی ہے ٹرانسپورٹرزکی مسافروں سے اس لوٹ مارکا نوٹس لیاجائے وزیر ٹرانسپورٹ ،کمشنر لاڑکانہ ،ڈی سی اورایس ایس پی ٹرانسپورٹرزکی زیادتیاں بند کرائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں