فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پریو ایس ایڈ کا خبروںکی اشاعت کا نوٹس ،ایم ایس ڈی پی اور کنسلٹنٹ کو وارننگ جاری

منگل 19 دسمبر 2017 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2017ء)فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پریو ایس ایڈ نے خبروںکی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈی پی اور کنسلٹنٹ کو وارننگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے امریکی عوام کے امداد کے نام سے منسوب ادارے یو ایس ایڈکی جانب سے جاری فراہمی آب کا منصوبہ اپنے مقررہ معیاد پر مکمل نہ ہو سکا ہے جس پر اخبارات میں شائع ہونے والی خبرون کا یو ایس ایڈٖ حکام نے سختی سے نوٹیس لے لیا ہے ذرائع کے مطابقیو ایس ایڈ حکام نے کنسلٹنٹ اور ایم ایس ڈی پی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر فراہمی آب کا منصوبہ جلد مکمل نہ کیا گیا تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا جس کے بعد متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی پی اور ٹیکنو کنسلٹنٹ نے 4ماہ کی مہلت ما نگی ہی جبکہ حکام نے میڈیا کو فراہمی آب کا منصوبہ اس سال کے دسمبر میں مکمل کرنے کا یقین دلایا تھا واضح رہے کہ فروری 2014میں امریکی سفیر نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس منصوبے کو دوسال میں مکمل کرنے ہدف رکھا گیا تھاجو پورا کرنے میں حکام ناکام گئے ہیں اور آج بھی شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبو رہیںزرائع کا دعوی ہے کہ تاخیری حربے استعمال کرکے اس منصوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے تحقیقات کی جائے تو سب پتہ چل جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں