شہرکے مسائل اورعوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہدکی ہے اورہماری جدوجہد جاری رہے گی،دل مراد لاشاری

ہفتہ 17 فروری 2018 15:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء)جیکب آبادکی نامور شخصیت اورمذہبی رہنماء سید امیر علی شاہ نے علی محمد عوامی پارٹی کے چیئر مین دلمرادلاشاری سے ملاقات کے بعد علی محمد عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سید امیر علی شاہ بخاری نے کہاکہ علی محمد عوامی پارٹی میں ہمیشہ جیکب آبادکے مسائل کو اجاگر کیا ہے اس لیے میں نے شمولیت اختیار کی ہے پارٹی کے چیئر مین دلمراد لاشاری نے کہاکہ عوام جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہی ہے ہم نے شہرکے مسائل اورعوام کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہدکی ہے اورہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں