جیکب آباد ، گندگی میں اضافہ بلدیہ عملے کی جانب سے صفائی نہ کرنے پر جماعت اصلاح المسلمین نے صفائی مہم شروع کردی

بدھ 14 مارچ 2018 20:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں گندگی میں اضافہ بلدیہ عملے کی جانب سے صفائی نہ کرنے پر جماعت اصلاح المسلمین نے اپنی مددآپ کے تحت شہر میں صفائی مہم شروع کردی رہنمائوں نے گلی محلوں میں جھاڑولگائی تفصیلات کے مطابق بلدیہ کی لاپرواہی شہر میں گندگی میں اضافے اور صفائی نہ ہونے کے بعد جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے شہرمیں صفائی مہم شروع کی گئی ہے جماعت کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت چنہ محلہ ،صحافی کالونی،جعفر آباد محلہ ،شیدی محلہ اوردیگر علاقوں میںضلعی رہنماء عبد الواحد طاہری ،امیر بخش طاہری،عبدالباقی طاہری کی نگرانی میں صفائی مہم گئی عہدیداران نے جھاڑولگاکر محلے اور گلیوں کو صاف کیا اور کچرا بھی اٹھایااور شہریوں کو بھی تعاون کی اپیل کی گئی رہنمائوں کا کہناتھاکہ صفائی مہم کا مقصدشہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں جس میں یرقان ،ملیریا اوردیگر امراض شامل ہیںصاف ستھرا اور صحت مند پاکستان جماعت اصلاح المسلمین کا مقصد ہے جماعت اصلاح المسلمین کی سر پرست اعلی خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کی ہدایت پر صفائی مہم کی گئی اور مزیدیونٹس میں صفائی مہم کا آغاز کیاجائے گاضلعی انتظامیہ کو صفائی کی عمل کو اپیل کی جاتی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں